حماس نے یرغمال مزید 2 خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا

ویب ڈیسک: حماس کی جانب سے یرغمال بنائی گئی مزید 2 خواتین کو رہا کر دیا گیا، دونوں کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ ذرائع کے مطابق القسام بریگیڈ نے 2 خواتین کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں رہا ہونے والی دونوں معمر خواتین 79 سالہ نوریت کوپر اور 85 سالہ یوشیوڈ لیفشٹز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ دونوں خواتین کو انٹرنیشنل ریڈکراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کیا گیا۔
قبل ازیں حماس کی جانب سے قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر دو امریکی خواتین کو رہا کیا گیا تھا، رہا کی گئی امریکی ماں بیٹی کو غزہ سرحد پر اسرائیلی نمائندے کے حوالے کیا گیا جہاں سے انہیں اسرائیل کے فوجی اڈے پر لایا گیا تھا۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر یرغمال شہریوں کی رہائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی