رہائی کے بعد اسرائیلی خاتون کی حماس کے برتا ئو کی تعریف

ویب ڈیسک:مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید سے رہا 85سالہ اسرائیلی خاتون نے حماس کے برتا کی تعریف کی اور کہا کہ قید کے دوران حماس کے ارکان کا رویہ دوستانہ رہا، تمام ضرورتوں کو پورا کیا۔ پیر کی رات حماس کی جانب سے رہا کئے گئے دو قیدیوں میں سے ایک 85 سالہ اسرائیلی خاتون یوشیویڈ لفشٹز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اغوا کے دوران مارا گیا
لیکن قید کے دوران اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔ وہیل چیئر پر بیٹھ کر 85 سالہ لِفشِٹز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے اغوا کاروں نے اسے غزہ لے جایا اور پھر اسے گیلی زمین پر کئی کلومیٹر پیدل چل کر سرنگوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے پر مجبور کیا جو مکڑی کے جالے کی طرح دکھائی دیتی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ لڑکوں نے مجھ پر راستے میں تشدد کیا لیکن انہیں اور چار دیگر افراد کو ایک کمرے میں لے جانے کے بعد اچھا سلوک کیا گیا، حالات صاف تھے اور سب کو ادویات سمیت طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسرائیلی خاتون کا کہنا تھاکہ حفاظت پر مامور لوگوں نے ہمیں بتایا وہ لوگ قرآن پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار