فلسطین میں خونیں کارروائیوں پر باراک اوباما کی اسرائیل کو تنبیہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین اور لبنان پر کی جانیوالی خونیں بمباری پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تنبیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ فلسطینیوں سے جنگ میں انسانی جانوں کی قیمت نظرانداز کرنا صیہونی ریاست کو مہنگا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے محصور شہریوں کیلئے غذا، پانی اور بجلی کی فراہمی بند رکھنے سے انسانی بحران بد تر ہوگا اور فلسطینیوں کی نسلوں کا رویہ اسرائیل کے بارے میں مزید سخت گیر ہوتا جائےگا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں سے جنگ میں انسانی جانوں کی قیمت نظر انداز کرنا اسرائیل کو مہنگا پڑے گا، اسرائیل کے لیے عالمی سپورٹ بھی ختم ہوتی چلی جائے گی اور خطے میں امن و استحکام کی طویل البنیاد کوششوں کو بھی نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری