امریکی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون، قیام امن کی کوششوں پر اتفاق

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کر کے حماس اسرائیل جنگ اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں سربراہان نے خطے کے استحکام کیلئے سفارتی کوششیں بڑھانے اور تنازعے کے پھیلاؤ کو روکنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی طریقے سے سویلینز کو نشانہ بنانے اور عام لوگوں کی زندگیوں سے متعلق انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، خطے اور دنیا کے امن کو درپیش ممکنہ خطرات کو روکنے کیلئے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور جلد از جلد جنگ بندی ضروری ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں امداد تیزی سے نہیں پہنچ رہی، امریکا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور وقار کے حق کیلئے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا