فلسطینیوں کے قتل عام میں مغربی ممالک شریک جرم ہیں، ملکہ اردن

ویب ڈیسک: فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت پورے مشرق وسطیٰ کے لوگ غزہ کی تباہی پر دنیا کے دوہرے معیارات پرحیران اور مایوس ہیں۔
ملکہ رانیہ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کے ’دوہرے معیار‘ پر لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کی نظروں میں مغربی ممالک ’شریک جرم‘ ہے، مغربی ممالک غزہ پر حملوں میں اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں۔
ملکہ رانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کو ختم بھی کردیا گیا تو قابض اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں