پشاور، نگران کابینہ نے 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے 4 ماہ کے اخراجات کی منظوری دیدی۔ 4 ماہ کے اخراجات نومبر سے فروری تک کئے جائینگے۔
کابینہ اجلاس میں نومبر تا فروری اخراجات کا تخمینہ 529ارب 11کروڑ 80لاکھ روپے لگایا گیا جبکہ اس سے قبل جولائی سے اکتوبر تک اخراجات کا تخمینہ 462 ارب 93کروڑ 90لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔
نگران کابینہ کے اجلاس کے مطابق آئندہ چار ماہ کے اخراجات 14 فیصد زیادہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کے 8ماہ کے اخراجات کا تخمینہ 992ارب 5کروڑ سے زائد ہیں، بندوبستی اضلاع کیلئے آئندہ چار ماہ کے اخراجات کا تخمینہ 366ارب 29کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضم اضلاع کے آئندہ چار ماہ کے اخراجات کا تخمینہ 50ارب 70کروڑ سے زائد ہے۔
ذرائع کے مطابق ان چار ماہ کیلئے ترقیاتی فنڈز کا تخمینہ 112ارب 11کروڑ سے زائد لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان