بھارت افغان گٹھ جوڑ پاکستان کیخلاف پراپیگنڈ مہم میں مصروف

غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے پاکستانی اقدام کو غلط ثابت کرنے میں بھی بھارت افغان گٹھ جوڑ جت گیا، اس سلسلے میں عالمی سطح پر ہمدردیاں بٹوری جا رہی ہیں۔
ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پالیسی کو ہوا دینے کے لیے بھارت افغان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، دونوں ممالک نے سوشل میڈیا کا سہارا لینا شروع کردیا۔
افغانستان کی ایماء پر المرصاد کے نام سے ایک سوشل میڈیا ہینڈل گروپ پاکستان کے خلاف منفی تاثر پھیلا رہا ہے جبکہ اس کی مالی معاونت ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت المرصاد کو 20 لاکھ افغانی روپے کا بجٹ مسلسل فراہم کرتا رہا ہے۔ اس کا حالیہ مشن پاکستان کے غیر قانونی افغانیوں کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ہمدردیاں بٹورنا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کے لیے خود ساختہ منفی مواد تخلیق کرتا ہے اور المرصاد کے ذریعے پھیلاتا ہے، اس دوران جھوٹ پر مبنی مواد کو شہرت دلوانے کے لیے بھارت افغان گٹھ جوڑ کے تحت سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف