غزہ میں اسرائیلی بربریت کا ذمہ دار امریکااور یورپ ہے، پیوٹن

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا ذمہ دار امریکا اور یورپ کو قرار دے دیا۔
کریملن کے اعلیٰ حکام سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے پیچھے امریکا ہے، غزہ بحران کے ذمہ دار امریکہ اور مغربی ممالک ہیں، امریکا تباہی اور افراتفری چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جن میں 3600 سے زائد بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی