اسرائیل کا جبالیہ کیمپ پر تیسرا حملہ، مزید 300 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 300 کے قریب فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی مظالم انتہاء کو پہنچ گئے، صیہونی فورسز نے 3 روز کے دوران جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر تیسرا حملہ کر دیا جس میں مزید مزید 300 فلسطینی شہید ہوگئے، تین روز میں 200 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 700 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے جبالیہ پر اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا۔
صیہونی فورسز نے جبالیہ کے بعد البریج کیمپ اور اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے سکول پر بھی بم برسائے۔
اسرائیلی حملوں کے جواب میں القسام بریگیڈ نے صیہونی فورسز پر لبنان سے راکٹ داغ دیئے، شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کئے گئے جس میں متعدد گاڑیاں تباہ اور درجنوں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کی کمی