خیبرپختونخواکامحصولات کاماہانہ جائزہ لینے کافیصلہ

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے وسائل سے متوقع آمدن میسر نہ آنے کے باعث شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے صوبائی حکومت گزشتہ مالی سال بھی اپنے ہدف کو حاصل نہیں کرسکی جبکہ امسال بھی پہلے چار ماہ کے دوران ہدف سے انتہائی کم آمدن وصول ہوئی ہے صوبائی حکومت نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں آمدن کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال 2022-23میں صوبائی حکومت نے 85ارب روپے سے زائد اپنے وسائل سے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم صوبائی حکومت مختلف وسائل سے صرف 62ارب روپے ہی اکٹھے کر سکے اسی طرح حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 22ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم حکومت کو اس آمدن میں بھی 5ارب روپے سے زائد کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے محصولات کی وصولی میں کارکردگی لانے کے لیے صوبائی ریونیو ریویو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں باقاعدگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صوبائی حکومت کے تمام محصولات جمع کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور ساختی تبدیلیوں، کارکردگی کے اشارے، قانونی اصلاحات اور دیگر تجاویز پیش کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا