پشاور، فلورملز مالکان کی ہٹ دھرمی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائَے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا ، آٹا مزید مہنگا ہو گیا ، نئَ اضافے کےبعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا اس حساب سے فی تھیلا قیمت 2800 روپے ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ یاد رہے کہ سپیشل آٹے کے 20 کلو تھیلے میں 150 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 2 ہزار 800 روپے جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 100 روپے مہنگا کرکے قیمت 2 ہزار 900 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
آٹا ڈیلرز کے مطابق گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قیمتیں بڑھیں جبکہ حالیہ قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا