وزیراعلیٰ اعظم خان کےانتقال پرصوبائی حکومت کاتین روزہ سوگ کااعلان

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے اچانک انتقال پرصوبائی حکومت نے گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
آج 11 تا 13 نومبر صوبہ بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر/ عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
حکومت خیبرپختونخوا کے اعلامئے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر پیر 13 نومبر 2023 کو کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ