فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے اور ریلیاں

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف لندن میں مقیم یہودی بھی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں مقیم یہودیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج میں فلسطینیوں کے قتل عام روکنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
آسٹریلوی شہر ملبورن میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔
مزید برآں سوئیڈن میں سینکڑوں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجا ج کیا.
پیرس میں نکالی گئی ریلی میں فرانسیسی اداکاروں نے بھی شرکت کی جبکہ ٹوکیو میں بھی احتجاج کیا گیا۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف ریلیا نکالی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا