پاکستانی باکسر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی‘فتح فلسطینیوں کے نام

ویب ڈیسک : پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔
عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے حریف کو اس کے ہوم گراو¿نڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی‘عثمان وزیر کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہو گیا اور تیسرے راونڈ میں ہی ناک آوٹ ہو گیا۔ پاکستان کھلاڑی عثمان وزیر نے اپنی 12ویں انٹرنیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
قومی کھلاڑی نے اپنی فتح فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کر دی۔
مقابلہ جیتنے کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لیے دعاو¿ں پر پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں اور مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لیے پر عزم ہوں۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان