پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کا ورکرز کنونشن گلبہار کے نجی ہال میں منعقد ہورہا ہے ۔
کنونشن میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری جبکہ کنونشن میں پی ٹی آئی کے ضلعی ‘ صوبائی و مرکزی قائدین سمیت سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی آمد بھی متوقع ہے ۔
اس موقع پر کنونشن میں آنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ کنونشن کے انعقاد کی اجازت ملنے پر عدلیہ کے مشکور ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں انتخابات کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری