ورسک روڈ دھماکہ:شدت پسندوں کا نشانہ پولیس گاڑی تھی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ ورسک رو ڈ پر گزشتہ روز ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں شدت پسندوں کا نشانہ پولیس گاڑی تھی ۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے واقعہ پر پولیس موبائل گزرنے کے 3 سیکنڈ بعد دھماکا ہوا، ویڈیو میں دھماکے کے وقت 2 افراد کو کھڑے اور روڈ پر رکشہ اور دیگر گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پشاور کے ورسک روڈ پر نجی اسکول کے قریب چار کلو بارودی مواد سڑک کنارے سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا تھا، بم دھماکے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے بچے بابوگڑھی کے رہائشی اور افغان باشندے ہیں، جن میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق