پشاور،محکمہ فوڈ کی اہم کارروائی، 5 گرانفروش دھر لئے گئے

ویب ڈیسک: مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات پر محکمہ خوراک کا نوٹس، یونیورسٹی روڈ سے 5 گرانفروش گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیئے گئے۔ کارروائی کے دوران یونیورسٹی روڈ پر خیبر چرسی ہوٹل‘ یونیورسٹی تکہ ہوٹل‘ رئیسان شنواری ہوٹل اور صداقت جوس شاپ کا معائنہ کیا گیا۔
سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند نرخ پر روٹی فروخت اور ناقص صفائی صورتحال پر مذکورہ ہوٹلز اور صداقت جوس شاپ کے منیجرز گرفتار کر لئے گئَے۔
کارروائی کے دوران کم وزن روٹی اور نرخنامے سے تجاوز کرنے پر نانبائی بھی دھر لئَے گئے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کا طوفان اٹھانے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یاد رہے کہ محکمہ فوڈ کی کارروائی کے دوران 5 گرانفروش گرفتار کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار