پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں‘شیر افضل مروت

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں‘ سربراہ پی ٹی آئی جیل میں اور نواز شریف آزاد گھوم پھر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار شیر افضل مروت نے پشاور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘تقریر کے دوران شدید بدنظمی، شیرافضل مروت کو کئی تقریر رکنا پڑا، ورکرز کو خوب ڈانٹا ۔
شیر افضل مروت نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن، ہائی کورٹ سمیت کسی عدالت میں ہمیں انصاف نہیں مل رہا،پشاور، پارٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے، پرویز خٹک اور محمود خان کو ہم نے لیڈر بنالیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ کہہ رہا ہے، فروری میں برفباری ہوگی، انتخابات مشکل ہیں، پارٹی میں لیڈر وہ ہوگا جو مشکل وقت میں ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے۔
شیر افضل نے مزید کہا کہ کل نوشہرہ میں پرویز خٹک کے دعووں کا جنازہ نکالیں گے، دس تاریخ کو کوہاٹ میں کنونشن کریں گے، بلاول کو کوہاٹ میں دکھائیں گے، کنونشن کس طرح کرنا ہے۔
کارکنوں کی جانب سے بد نظمی اور شور شرابے پر شیر افضل نے کہا کہ آخری مرتبہ کہہ رہا ہوں چپ ہوجاﺅ ورنہ چلاجاﺅنگا، کچھ لوگوں نے قسم کھائی ہے کہ پروگرام کو وڑنا ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس