شان مسعود ڈٹ گئے، ٹور میچ میں 156 رنز کیساتھ کریز پر موجود

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے۔ ذرائع کے مطابق ریگولر میچز سے قبل پاکستانی ٹیم کا پرائم منسٹر الیون کے ساتھ 4 روزہ پریکٹس میچ جاری ہے۔ پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی شہر کینبرا میں جاری ٹور میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اوپننگ کی لیکن ایک بار پھر اوپننگ جوڑی دھوکہ دے گئی۔ امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر سٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم ہی کے ہاتھوں پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔ کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے سنچری مکمل کی پھر سکور کو دھیرے دھیرے آگے بڑھاتے رہے۔ وکٹوں کے دوسرے اینڈ سے سرفراز احمد کی بلے بازی بھی جاری رہی۔ انہوں نے 41 رنز سکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق 4 روزہ ٹور میچ کے پہلے دن پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے تھے جبکہ شان مسعود 156 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق