شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے

ویب ڈیسک: کرکٹ کے فروغ کے لئے شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 10 سالہ معاہدہ طے پا گیا جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد اور ہیڈ آف ویمن کرکٹ پی سی بی تانیہ احمد نے دستخط کئے۔
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین اور پی سی بی کی اسسٹنٹ منیجر آپریشن خیبر پختوا حسینہ خوشبو نے بطور گواہ دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں مقامی افراد اور طلبہ کے لئے گراؤنڈ اور اکیڈمی قائم کئے جائیں گے۔ پی سی بی گراؤنڈ کی اپ لفٹنگ، دیکھ بال، نیٹس اور پچز بنانے، آلات و مشینری کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔
یونیورسٹی طالبات اور کھلاڑی ضرورت کی بنیاد پر نیٹ کی سہولیات استعمال کریں گی، گراؤنڈ کو خوبصورت بناکر کرکٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
یونیورسٹی گراؤنڈ، عملے کے دفاتر، پویلین، چینجنگ روم، سٹور، کھلاڑیوں اور آفیشل کے ہاسٹل کے لئے جگہ فراہم کرنے کی ذمہ دار جبکہ تعمیر پی سی بی کی ذمہ داری ہوگی۔
یاد رہے کہ پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے طلبہ کو مخصوص روٹ پر لانے جانے کے لئے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی