پشاور: گلبرگ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک :تھانہ گلبرگ کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ‘ راہ گیرزخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود گلبرگ نمبر 1میں گلڈن شادی ہال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فیاض ولد الماس عمر 30سال کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی بھی ہو گیا ۔ مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو طبی امداد کی خا طر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں مقتول کا تنازعہ بھی چلا آرہا ہے ۔ پولیس نے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری