پشاورمیں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف چند روز کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر گھر گھر، دکان دکان، آپریشن دوبارہ شرو ع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے پولیو مہم کے باعث آپریشن جزوی طور پر روک دیا گیاتھا۔ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف آپریشن سے زیادہ بڑی کامیابی اب تک حاصل نہیں ہوسکی ہے اور رضاکارانہ واپس جانیوالی کی تعداد انتہائی قلیل ہوگئی ہے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیرر جسٹرڈ افغان شہری وطن واپس گئے ہیں تاہم اب بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں غیر رجسٹرڈ افغان شہری موجود ہیں۔کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی آپریشن شروع کیا جارہا ہے پشاور میں سیکورٹی صورتحال کے باعث رشید گڑھی، پہاڑی پورہ، خزانہ، فقیر آباد، افغان کالونی، ریگی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی جھان بین شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ غیررجسٹرڈ افغان اس وقت شہر کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر اورموجود ہیں جن کی نشاندہی قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق