غزہ میں جاری جنگ پوری انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے، رئیسی/ پیوٹن

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کی صورتحال پر روس اور ایرانی صدور کے مابین ملاقات ہوئی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب سے ہونیوالی ملاقات میں موجودہ غزہ صورتحال کو امریکی سفاتکاری میں ناکامی قرار دیا۔ اس موقع پر ایران اور روس نے اسرائیل اور امریکی اقدامات کی شدید مذمت بھی کی۔
روسی صدر پیوٹن نے جاری فلسطین اسرائیل تنازع میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی حامی بھری۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دوران ملاقات کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اہم اور ناگزیر ہے. انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ بلا شبہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور غیر انسانی اقدام ہے۔
ایران اور روس کے صدور کا کہنا تھا کہ جاری غزہ جنگ صرف علاقائی مسئلہ ہی نہیں یہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا