نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، جنگ بندی مطالبات مسترد

ویب ڈیسک: فلسطین کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کے لئَ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ڈٹ گئِے۔ میں نہ مانوں کا انداز اپناتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی کے تمام مطالبات مسترد کر دیئے۔
نیتن یاہو کی جانب سے حماس کے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹیم اور جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 18 ہزار کے قریب فلسفینی شہید جطکہ 48 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی میں نہ مانوں کی رٹ سمجھ سے بالا تر ہے.

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ