کالعدم تنظیم کے 6سہولت کارسی ٹی ڈی مہمندکےہاتھ لگ گئے

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی مہمند ریجن کی اہم کارروائی،کالعدم تنظیم کے بھتہ خور خاندان کے 6 سہولت کار گرفتار۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والی بینک اکاونٹ کی تصدیق کیساتھ دستخط شدہ چیک بھی ملزمان سے برآمد کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ڈی آئی جی کاونٹر ٹریر فائنانسنگ یونٹ سی ٹی ڈی عمران شاہد کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی مہمند نے اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور خاندان کے 6 سہولت کار گرفتار کر لئے۔ ملزمان سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے 2 چیک بک، نقدی اور ایک گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گروہ میں 30 ملزمان ہیں، 20 کی نشاندہی ہوگئی جن میں اب تک 6 گرفتار کئے جا چکے ہیں ، ان میں 3 کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ 3 زیر تفتیش ہیں۔
یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 2 بندے اور گرفتار کئے جن میں ایک پیرامیڈک ہے۔
ان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے ساتھ 2 افغانی بھی کام کر رہے تھے جن میں ایک افغانی گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ افغانی نمبرز استعمال کر کے بھتے کے لیے کال کرتے تھے جبکہ اس مقصد کیلئے پاکستانی نمبر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا ڈیٹا چیکوں کے ذریعے بینکوں سے بھی حاصل کیا گیا، نجی کئی بینکوں میں ان کے اکاونٹ تھے جن سے 6 لاکھ روپے نقدی جبکہ 30لاکھ کے چیکس برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ کا کمانڈر اعتبار شاہ افغانستان میں روپوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی