اسرائِیل کے لبنان پر حملے، وائٹ فاسفورس بم استعمال ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: اسرائِیلی افواج کی جانب سے لبنان پر ہونے والے حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لبنان پر ہونے والے وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ اس دوران حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا تھا۔ جنوبی لبنان کے قصبے طیبہ پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ