اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ جنگ کا مقصد حماس کا مکمل خاتمہ ہے ‘اسرائیلی وزیر دفاع

ویب ڈیسک :سرائیل کے وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کا مقصد حماس کا خاتمہ ہے جس کے لیے لڑائی کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اسرائیل کے وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور بین الااقوامی برادری کی جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے عزائم کھل کر بیان کیے۔
یوآو گیلینٹ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ میں حماس کے خاتمے تک فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے، اس میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں تاہم اسرائیل کا مستقل طور پر غزہ میں رہنے کا ارادہ نہیں ہے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے جنگ کے خاتمے کے کسی ٹھوس ڈیڈ لائن کا وعدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جنگی مرحلے میں مزاحمت والے ہر علاقے میں بھرپور فضائی طاقت کے ساتھ بھرپور زمینی حملے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت