قتل عام کا انکشاف

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرخوار بچوں اور عورتوں کے قتل عام کا انکشاف

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرخوار بچوں اور عورتوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں اسکول میں گھس کر وہاں پناہ لئے ہوئے عورتوں سمیت شیرخوار فلسطینی بچوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے اسکول شادیہ ابو غزالہ میں گھس کر وہاں پناہ لینے والے فلسطینی مردوں کو چُن چُن کر پکڑا اور الگ کمروں فائرنگ کر کے مار ڈالا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسکول کے کمروں میں داخل ہو کر وہاں موجود خواتین اور چھوٹے بچوں پر بھی فائرنگ کی، شیر خوار بچوں کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک