Screen Shot 2020 05 23 at 1.17.38 PM

24مئی بروزاتوارکو پاکستان میں عیدالفطرہوگی-،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری

اسلام آباد: پریس کانفرنس کرتے ہوے فواد چودھری نے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد چاند کے حوالے سے ہے،
مذہبی تہوار سے متعلق چاند ہمیشہ تنازع بنا رہتا ہے،آنے والے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے،رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کے اعلان الگ الگ ہوتےہیں،یہ سائنس کا دور ہے،چاند دیکھنا مسئلہ ہی نہیں،ریاست فرقہ واریت سےبالاترہوتی ہے،چاند دیکھنے سےٹیکنالوجی کا تعلق نہ ہونےکی بات مسترد کرتاہوں ،قیام پاکستان کے بعد سے مذہبی تہواروں پر تنازعہ دیکھتے آرہے ہیں.

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29دن سے کچھ زیادہ وقت لگتاہے،سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا،چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے،سورج غروب ہونے اور چاندنکلنےمیں 38منٹ کا فرق ہونا چاہیے،چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9ڈگری کا ہونا چاہیے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی

وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل 24مئی بروز اتوار کو پاکستان میں عید ہوگی،22مئی کی رات 10 بجکر 39منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی،سانگھڑ ،بدین،ٹھٹھہ ،جیوانی،پسنی میں چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک چانددیکھاجاسکتاہے،سانگھڑ ،بدین،ٹھٹھہ ،جیوانی،پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہوگی،پشاور میں آج بھی چاند نظرآنے کا امکان نہیں.