جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان