ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتر ی

مصنوعی بارش، لاہور کے ایئر کوالٹی انڈکس میں بہتری

ویب ڈیسک: مصنوعی بارش کے بعد لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتر ی ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر چلا گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مصنوعی بارش کیلئے خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے۔
ملک کے سب بڑے شہر کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے، شہر قائد کا اے کیو آئی 137 تک پہنچ گیا، اسی طرح پڑوسی ملک بھارت کے شہر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 226 پر پہنچ گیا ہے جو آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف