افغان آرمی کی مدد کانگریس کی منظوری سے کی، جان کربی

ویب ڈیسک: طالبان کے پاس موجود ہتھیاروں اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستان کو سرحد پار سے دہشتگردی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کانگریس کی منظوری سے کی، طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہی جا سکتی نہ ہی اس بارے میں کوئی واضح دلیل ہے کہ یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگے ہیں۔
جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور آگے بھی یہ تعلقات اسی طرح بحال رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم