اسرائیلی مال بردار جہازوں پر ملائیشیا نے پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: اسرائِیل کو غزہ پر حملے سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا شروع ہو گیا ہے، پہلے یمن میِں بحری جہازوں پر حملے اور انہیں دریا برد کرنے کے واقعات جبکہ اب ملائیشیاء کی جانب سے تمام اسرائیلی مال بردار جہازوں پر پابندی لگا دی گئی۔
یمن کے حوالے سے اسرائیل نے متبادل راستہ ڈھونڈتے ہوئے بھارت سے رابطے شروع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری جانب ملائیشیا کی پابندی نے اس کے ہوش ٹھکانے لگا دیئے۔
ملیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے، اس کے ہاتھوں غزہ میں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ اسرائیل کے اسی طرز عمل کے جواب میں اسرائیلی مال بردار جہازوں ، زِم شپنگ کمپنی پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف قتل عام اور بربریت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ کسی بھی عالمی تعلق یا دباو کو خاطر میں لائے بغیر اس کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔
ملائیشیاء کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کو ڈاکنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ اٹل ہے۔
ملائِشین وزیراعظم کے مطابق اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز میں سامان اپ لوڈنگ کیلئے ملائیشین بندرگاہ استعمال نہیں ہوگی، ایسے کسی بھی اقدام پر مکمل پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز