علی امین گنڈہ پور

علی امین گنڈہ پور کی روپوشی ختم کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک :پشاور ہائی کورٹ بینچ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کافی عرصہ سے روپوش علی امین خان گنڈہ پور اب منظر عام پر آئیں گے ۔
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی ضمانت اور مقدمات کے اخراج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ان کے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈہ پور اور ان کے بھائیوں کے خلاف 19 اے کے تحت کسی بھی قسم کی کارروائی روک دی۔
گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے والد میجر (ر) امین اللہ خان گنڈہ پور نے ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ علی امین گنڈہ پور کو ہائی کورٹ تک آنے کی اجازت دی جائے اور تمام مقدمات میں ان کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ