کاغذات نامزدگی فارم

کاٹلنگ‘ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی

ویب ڈیسک :کاٹلنگ میں بھی آر او اسسٹنٹ کمشنر عطااللہ خان کے دفتر سے سیاسی اور سماجی حلقوں کے علاوہ وکلاء برادری نے بھی کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کرلیے ۔
پہلے روز میں فارم حاصل کرنے والے امیدورانو میں پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی،اے این پی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی ایم شامل ہیں۔
آر او کے دفتر میں فارم حاصل کرنے والوں کےلیے الگ ڈیسک قائم کیاگیا ہے جہاں پر فارم حاصل کرنے والوں کو اچھی طرح سمجھا کر امیدوار کی ضروری ڈیٹا درج کیاجاتا ہے
آر او ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عطااللہ خان کے مطابق تمام افراد کو کاغزات نامزدگی کیلئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں اور کاغذات پر جاننے کیلئے انکی ہر قسم رہنمائی کی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری