جے یو آئی (س)

جے یو آئی (س) کا انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک: جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مختلف محب وطن اور اسلام پسند بلخصوص نظریہ اسلام و نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ وانتخابی اتحاد کریں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور کے قومی و صوبائی حلقوں بالخصوص این اے 30،31،32 اور پی کے 80،81،82 سمیت کرک، ہنگو، بنوں ، کرم، مہمند، ہزارہ ڈویڑن، نوشہرہ ، مردان سمیت دیگر اضلاع میں امیدوار کھڑے ہونگے‘
اجلاس میں بلوچستان ، صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ سے امیدواروں کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف