خیبرپختونخوا بار

خیبرپختونخوا بار نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے بھی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیاگیا۔
بار کونسل کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی سیٹوں میں کمی افسوسناک ہے، الیکشن شیڈول کے باوجود بھی تقرریاں و تبادلے جاری ہیں، تقرریاں و تبادلوں سے دھاندلی کا اظہار ہوتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں مخصوص سیاسی جماعتوں کو نوازنا جانبداری کا ثبوت ہے۔
بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں، الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی