بیٹی کا قتل

اٹلی میں بیٹی کو قتل کرنیوالے پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک :اٹلی میں غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے مقتولہ ثمن کے والدین کو شادی کے لیے پاکستان جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔
عدالت نے ثمن کے چچا کو 14 سال قید اور دو کزن کو بری کر دیا گیا ہے، مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2021 میں لاپتا ثمن کی لاش کی باقیات 2022 میں اٹلی میں اس کے گھر کے نزدیک سے ملی تھیں‘والدین پر مقتولہ بیٹی کو شادی کیلئے پاکستان جانے سے انکار پر قتل کاا لزام عائد کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق مقتولہ ثمن عباس کے والد شبر عباس کو گزشتہ برس نومبر میں پاکستانی گاو¿ں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم