2افراد جاں بحق

ہری پور:موٹر کار اور سوزوکی پک اپ میں تصادم‘2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک :ہری پور کے علاقہ تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ علی خان میں موٹرکاراور سوزوکی پک اپ کے تصادم میں 2افراد جاں بحق ‘متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں میں غلط اورٹیکنگ کی وجہ سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں ایک ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو 1122نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو فوری طورپر ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ