غزہ جنگ 75 ویں روز میں داخل، شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی

ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ کو 75 روز ہو گئے جبکہ اس دوران اسرائیل کی جانب سے شہداء کی تعداد 20 ہزارہو گی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ 20 ہزار شہدا میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رفاح پر حالیہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 85 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اس سے غزہ میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئیں۔
یاد رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوا تھا جس میں دونوں متحارب گروپوں کی جانب سے بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جنگ میں اب تک شہداء کی تعداد 20 ہزارتک جا پہنچی ہے.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس