کوہاٹ، ٹرانسفارمر کے قیمتی پرزہ جات چوری کا ایک اور واقعہ

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں چوری کی منفرد واردات، چور ایک بار پھر ٹرافسفارنر کے قیمتی پرزہ جات لے اڑے۔
ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے اسلام کوٹ سے رات کی تاریکی میں چور ٹرانسفارمر اتار کر اس کے کوائل اور قیمتی پرزے لے گئے۔ اس حولاے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ تین ماہ میں ٹرانسفارمر چوری کا پانچواں وقعہ ہے، پولیس کی روایتی نااہلی کی وجہ سے چوروں کے حوصلے بلند ہوتے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے علاقہ مکین نے مزید کہا کہ ماہر اور نڈر چور ٹرانسفارمر کو باقاعدہ نیچے اتار کر اس کے اندر سے لاکھوں روپے کے کوائل و دیگر قیمتی پرزہ جات نکال کر صرف ڈھانچہ چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تسلسل کے ساتھ اور ایک ہی جیسی وارداتوں کے باوجود جرما پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار