کورونا وائرس پھر بھارت سے پھوٹنے لگا، سینکڑوں کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: وبائی امراض کے حوالے ماہرین نے ایک بار خطرے کا الازم بجا دیا ہے۔ کورونا وائرس نئی شکل میں پھر وارد ہونے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے لگی۔ مریضوں کی تعداد پھر کلک کر گئی اور سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے لگے۔ ہسپتالوں پر رش بڑھنے لگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 21 نئئ قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پونے تین ہزار نئے کیس ملک بھر سے سامنے آچکے ہیں۔ اس لئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزارتِ صحت نے کورونا کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے ہاتھوں 5 لاکھ 33 ہزار، 327 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 98اعشارہ 81 فیصد ہے۔
نئے ویرینٹ کے آنے کے بعد بھارتی ماہرین صحت و دیگر حکام نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری رابطہ کریں اور انتہائی محتاط رہیں۔ یاد رہے کہ جے این ون دو سال قبل منظر عام پر آنے والے کووِڈ ویریئنٹ اومیکرون کا ذیلی ویریئنٹ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ وائرس بھارت، چین، امریکا اور دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے۔ موجودہ ویکسین کارگر ہے اور عالمی سطح پر صورتِ حال اس وقت خطرناک نہیں تاہم موسمِ سرما میں نئے کیس تیزی سے سامنے آسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس نئی شکل میں پھر سے بھارت میں پھیلنے لگا، سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے سے ہسپتالوں میں رش بڑھنے لگا.

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی