سردی کا موسم اور پالک پنیر کا مزہ

مزیدار پالک پنیر بنانے کی آسان ریسیپی

اجزاء:
•پالک_____ 1 کلو
•میٹھا سوڈا_____ 1 چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•میدہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•پنیر_____ 200گرام
•پیاز_____ 1 عدد
•ثابت زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہری مرچ_____ 5گرام
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•ہرا دھنیا_____ 10گرام
•نمک ____حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پسی ہوئی_____ 1 کھانے کاچمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
•سوکھی میتھی_____ 1 کھانے کا چمچ
•مکھن_____ 2 کھا نے کے چمچ

ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں میٹھا سوڈا اور پالک ڈا ل کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں میدہ لگا پنیر ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
اب گرائینڈر میں اُبلی ہوئی پالک اور تھوڑاسا پانی ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ ،ٹماٹر ،ہرا دھنیا ،نمک،لال مرچ پسی ہوئی ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر اور پانی ڈا ل کر تین سے چار منٹ تک پکائیں ۔
اب اس میں گراینڈ کی ہوئی پالک ،فرائی کیا ہوا پنیر ،کریم ،سوکھی میتھی اور مکھن ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں ۔
آپکی مزیدار پالک پنیر تیار ہے.