جسٹن ٹروڈو

غزہ پر وحشیانہ بمباری خود اسرائیل کیلئے نقصان دہ ہے، جسٹن ٹروڈو

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں خود اس کی اپنی طویل المدتی حفاظت کو خطرے میں ڈال دے گی۔
جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیل کے مضبوط ترین دوست بھی اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں کہ اسرائیلی حالییہ کارروائیں جو ان کی نظر میں اپنے ملک کے دفاع کیلئَے ہیں الٹا اثر رکھتے ہیں۔ ان کی یہ کارروائیاں مستقبل میں یہودی ریاست کی حمایت کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کا حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیل کو دیگر باتوں سے قطع نظر انسانی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی کارروائیوں اور صحت اور تعلیم سےجڑی روایات کا خیال رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم