پاکستان سٹیل ملز

پاکستان سٹیل ملز کی مسجد میں خطیب سمیت37ملازمین‘لاکھوں کی تنخواہ

ویب ڈیسک :معاشی طورپر تباہ حال پاکستان اسٹیل ملز کی مسجد کے خطیب اور 37موذن ماہانہ تنخواہ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے لگے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے مسجد میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھی
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ملز کی مسجد کے 37 ملازمین کو ریگولر ملازمین سے کٹوتی کی مد میں تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔
اسٹیل ملز کی مسجد کے 37 ملازمین میں 2 خطیبِ اعلیٰ، 16 خطیب، 17 موذن اور دو خادم شامل ہیں‘مسجد ملازمین پاکستان اسٹیل ملز کی طرف سے نہیں بلکہ براہ راست مسجد کمیٹی کی نگرانی میں آتے ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹیل میں چھانٹی کا عمل جاری ہے، 5282 ملازمین کی چھانٹی کی جا چکی ہے، جبکہ دیگر ملازمین کی چھانٹی کا کیس لیبر کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
دوسری جانب ان 37 ملازمین کی دوبارہ شمولیت اور تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ ای سی ایم میں رکھا گیا، ای سی ایم نے تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کیس کو بورڈ آف ڈاریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں غور کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین وارڈ میں منتقل