احد چیمہ

احد چیمہ کو ہٹانے کا معاملہ‘الیکشن کمیشن کا عملدرآمد رپورٹ نہ ملنے کا نوٹس

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا ہے ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مشیر وزیراعظم احدچیمہ کوہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی لیکن تاحال کوئی بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے احمد چیمہ کے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے اور الیکشن کمیشن 26 دسمبر کو احمد چیمہ کیس کی سماعت کرے گا۔
خط میں حکم دیا گیا ہے کہ احمد چیمہ کو نہ ہٹایاگیا تو سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کابینہ ڈویڑن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس:صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی