48 گھنٹوں میں

اسرائیل حماس جنگ، 48 گھنٹوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونی فوج نے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید 400 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید اور734 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی رفع کراسنگ اور جبالیا کیمپ سمیت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 مقامات پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں سو سے زاءد فلسطینی شہید ہو گئے۔ جبکہ خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب بمباری سے 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج پناہ گزینوں کے کیمپ رفح، خان یونس اور نصیرت میں مسلسل بمباری کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی