صحافی جمال خاشقجی

مقتول صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ کو امریکا نے سیاسی پناہ دیدی

ویب ڈیسک: ترکی کے شہر استنبول میں قتل کئے گئے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان ایلاتر کو امریکا میں سیاسی پناہ مل گئی۔
یاد رہے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا۔
شوہر کی موت کے بعد جمال خاشقجی کی اہلیہ حنان ایلاتر اگست 2020 میں امریکا پہنچیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق حنان ایلاتر کو 28 نومبر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیاسی پناہ مل گئی ہے۔
بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
یاد رہے برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی صحافی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو بے دردی سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا جبکہ گمشدگی کے چند روز بعد جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع