کراچی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابھی تک 41 میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے لواحقین کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کیں، اب تک 4 میتیں لاہور ، 3 اسلام آباد پہنچائی جا چکی ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار میتوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے،
پی آئی اے کا مستعد عملہ اور رضاکار لواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سنٹر میں مصروف عمل ہے، پی آئی اے کے ائیرپورٹ ہوٹل اور قصر ناز میں 32 لواحقین اور حادثے کے باعث بے گھر ہونے والے 13 افراد کو منتقل کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین کے لئے پی آئی اے نے تدفین کے زمرے میں فوری طور پر 10 لاکھ روپے فی کس ان کے گھروں میں پہنچانے شروع کردئیے ہیں، متاثرہ گھروں اور املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا.
بارہا پی آئی اے کی جانب سے اپیل کی جارہی ہے حادثے کی اصل وجہ کا تعین صرف تحقیقات سے سامنے آئیں گی،
محدود معلومات اور چند وڈیوز کی بنا پر ذمہ داری کا تعین کرنا نامناسب ہے ،یہ ایک قومی المیہ ہے اس وقت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا یا ایک فشاری گروہ کی جانب سے اپنے مفادات کو فروغ دینا قابل مذمت عمل ہے ترجمان پی آئی اے