فضل الرحمن

کوئی کارکن شہید ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی‘فضل الرحمن

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں ‘ اگر انتخابی مہم کے دوران ایک بھی کارکن شہید ہوا ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھیننا اصولی طور پر غلط ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی، انہیں پراجیکٹ کرنے کیلئے کام ہو رہا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے، بابائے قوم کے فرمان کے مطابق ہم 2ریاستی حل تسلیم نہیں کریں گے اور انوارالحق کاکڑ کی بات اسرائیل کو تسلیم کرنےکی دلیل نہیں بن سکتی‘بدقسمتی سے نگران وزیراعظم کو سیاست کی ابجد کا بھی علم نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملادیاہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مجرم ہے، دنیا اور عالمی عدالت نصاف غزہ کی صورتحال کا نوٹس لے‘اسرائیل کو تسلیم کیے جانے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے پاکستان میں ایک حکومت قائم کرائی گئی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں اور افغانستان میں استحکام پاکستان کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز